SINCE:2001

مدرسہ الجامعۃ القادریہ دلشادپور

زیراہتمام قادری ایجوکیشنل اینڈویلفیئرٹرسٹ ،رجسٹرڈ۲۱۴۶۸ڈیڈ۳۵،دلشادپورپوسٹ بھیلاگنج ضلع کٹیہار،بہار، پن کوڈ:۸۵۴۳۱۷۔

Madrasa Al-Jamiatul Qadriya Dilshadpur

 Managed by Qadri Educational and Welfare Trust, Reg,21468,D-35 .Dilshadpur,Post-Bhelaganj,Dist,Katihar Bihar,854317

اہلسنت کاترجمان  مدرسہ الجامعۃ القادریہ

بیادگارحضورمفتی اعظم ہندعلیہ الرحمہ

مدرسہ الجامعۃ القادریہ کا مختصرتعارف

زیرسرپرستی

نبیرہ ٔ اعلی حضرت پیرطریقت رہبرشریعت حضرت علامہ ومولانا محمدتوصیف رضا خاں صاحب قبلہ سجادہ نشیں  خانقاہ عالیہ رضویہ بریلی شریف ۔

نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ الکریم ۔

الحمدللہ  مدرسہ الجامعۃ القادریہ دلشادپور علم و عرفان کا مرکز، دین و سنیت کا  حسین سنگم ہے۔

ادارہ ہذاریاستِ بہار  کے ضلع کٹیہارکا ایک عظیم دینی و علمی ادارہ ہے جواپنی آ ب وتاب کے ساتھ  ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

یہ ادارہ  مخلص اساتذہ ٔ کرام ،تعلیمی بصیرت رکھنے والے مخلص احباب واراکین اورٹرسٹیان حضرات کی رہنمائی میں نئی نسل کو دینی اور  عصری علوم سے آراستہ کرنے کے عظیم مشن پر عمل پیرا ہے۔

نمایاں خصوصیات

درسِ نظامی :امسال جماعتِ رابعہ تک کے طلبہ کا داخلہ لیا جائے گا۔

شعبۂ حفظ وناظرہ :حفظِ وقرأت  اور ناظرہ کے لیے خصوصی شعبہ قائم ہے  ہمارا مقصد طلبہ کو صحیح مخارج، قواعدِ تجوید اور بنیادی دینی و عصری علوم سے آراستہ کرنا ہےتاکہ وہ پابندِ شریعت بااخلاق اور قوم و ملت کے لیے مفید فرد بن سکیں۔ان کی تعلیم و تربیت ماہرو تجربہ کارقرّاء اور مستند اساتذۂ کرام کی نگرانی میں ہوگی  ۔

ہاسٹل میں مقیم     طلبہ اوریومیہ آمدورفت  والے طلبہ وطالبات  کی کثیر تعداد موجود ہے  ۔ دینیات کے ساتھ عصری علوم کی تعلیم بھی دی جائے گی جس کے لیے  ماہرعصریات  اساتذہ   کرام کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

اعلان داخلہ

 درسِ نظامی، حفظ و ناظرہ، اور تجوید و قراءت کے تمام شعبوں میں داخلے جاری ہیں۔داخلہ کے خواہشمند طلبہ ۷ ؍شوال المکرم ۱۴۴۷؁ھ تک اپنی درخواست ناظمِ اعلیٰ کے دفتر میں جمع کرکے ریسیو سلپ حاصل کر لیں۔

۹ ؍شوال المکرم کو صبح ۱۰ بجے داخلہ ٹیسٹ  ہوگاجس کے ریزلٹ کی بنیاد پر جماعت کا تعین اور داخلے کی منظوری دی جائے گی۔

 ۱۰/شوال المکرم سے إن شاء اللہ عزوجل باقاعدہ تعلیم کا آغاز ہوجائےگا۔

تاریخی پس منظر

یہ عظیم ادارہ عالی جناب محمد یونس مرحوم  بن تجارت حسین مرحوم  بن شہادت اللہ مرحوم   دلشادپوری ’’ اللہ پاک ان کے  درجات بلندفرمائے‘‘کی وقف کردہ زمین پر۲۰۰۱؁ء  سےاپنےقیام کے بعد  مسلسل علمی و دینی خدمات انجام دے رہا ہے۔

آپ کی توجہ اور تعاون کا طلبگار

یہ ادارہ مکمل طور پر اہلِ خیر کے تعاون سے چلتا ہےآپ حضرات سے پرخلوص اپیل ہے کہ اپنی زکات، صدقات، عطیات، خیرات، عشر،فطرات، چرمِ قربانی اورمرحومین کے  ایصالِ ثواب کے لیے مدرسہ الجامعۃ القادریہ  دلشادپورکو ترجیح دیں تاکہ   آپ کایہ ادارہ اپنے مشن میں بلاکسی رکاوٹ تسلسل کے ساتھ آگے بڑھتارہے۔آپ کا اعتماد ہی  ادارہ ٔہذا کا اصل سرمایہ ہے۔

تشکراتی کلمات

مدرسہ الجامعۃ القادریہ دلشادپور کی تعلیمی، تعمیراتی،ہاسٹل میں مقیم  طلبہ کے قیام وطعام، اساتذہ کی تنخواہوں اور دیگر فلاحی خدمات میں جن اہلِ خیر حضرات نے مالی و اخلاقی تعاون فرمایا اراکینِ ادارہ و ٹرسٹیان اُن سب کا صمیمِ قلب سے شکر گزار ہیں۔

ادارہ آئندہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھی آپ کے مخلصانہ تعاون اور ماہانہ امدادی ممبرشپ میں شرکت کی  بھر پور امید رکھتا ہے۔

اللہ رب العزت آپ اور آپ کے اہلِ خانہ  اور ادارے کے جملہ اراکین  وٹرسٹیان کے جان، مال اور وقت میں برکت عطا فرمائے، اور اس کارِ خیر کو اپنی بارگاہِ کرم میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔

تعمیراتی منصوبے

(۱)دارالاقامہ:

الحمدللہ مدرسہ الجامعۃ القادریہ دن بدن ترقی کے منازل طے کر رہا ہے  طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر موجودہ عمارت (جوتین کمرے اورایک مسجدپرمشتمل ہے)ناکافی ہے لہٰذا اراکینِ ادارہ و ٹرسٹیان نے چنداقامتی  کمرے،لائبریری ،درس گاہ،ڈائنگ ہال،کمپیوٹر لیب ،مہمان خانہ ،کانفرس روم  اوراسٹاف روم پر مشتمل تین منزلہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ درس و تدریس اور رہائش  کے لیے سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

(۲)مسجدقادری اورموجودہ عمارت:

مدرسہ الجامعۃ القادریہ کے احاطہ میں  نمازِ پنج گانہ اور نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مقیم طلبہ اور علاقائی نمازیوں کی سہولت کے پیشِ نظر مسجدِ قادری کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھا۔ الحمدللہ  تعمیر مکمل ہو چکی ہے تاہم مسجد میں ٹائلس، ماربلس، کلر اور وائرنگ کا کام ابھی  تک باقی ہے ۔ اسی طرح طلبہ کے لیے موجودہ ۳/کمروں میں بھی وائرنگ اور ٹائلس  وغیرہ کی ضرورت ہے۔

(۳)مدرسۃ البنات کاقیام:

مستقبل قریب میں مدرسۃ البنات (لڑکیوں کا تعلیمی ادارہ) قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے تاکہ دینی تعلیم کا نور گھر گھر پھیل سکے اور اسلامی بچیاں بھی دینی و اخلاقی تربیت سے آراستہ ہوکردین اسلام کی خدمت کرسکیں ۔

(۴) اسکول:

ان امورسے فارغ ہونے کے بعد ادارہ بچوں کے لیے ایک منظم اسکول(انگلش میڈیم) قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں  دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج پیش کیا جائے گا تاکہ طلبہ عقائد اہلسنت والجماعت سے واقف ہوں اورنماز کے پابند ،بااخلاق باعمل اور اپنے علما اور دین سے محبت رکھنے والے بنیں۔

ان تمام منصوبوں کو اللہ کی مدد اور اہلِ خیر حضرات کے تعاون سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا ہم پختہ عزم رکھتے ہیں۔

اہلِ خیر  حضرات سے گزارش ہے کہ ان میں سے کسی بھی کام کی ذمہ داری   لے کر ادارہ کی اعانت فرمائیں اور صدقۂ جاریہ کرکے ثواب دارین حاصل کریں ۔

ناظم  اعلی وسیکریٹری  کاموبائل نمبر:

9895216427

7209756526

انکوائری ورابطہ نمبر۔

9304931807۔

،9911673087

،7070672093

،7542931243

خط وکتابت اورترسیل زرکاپتہ

الحاج مولاناغلام یزدانی سعدی ناظم اعلی مدرسہ الجامعۃ القادریہ دلشادپور

المشتہرین

جملہ اراکین مدرسہ الجامعۃ القادریہ   واراکین قادری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ  دلشادپور پوسٹ بھیلاگنج، بارسوئی ،کٹیہاربہار۔

تعمیراتی منصوبے

دارالاقامہ

الحمدللہ مدرسہ الجامعۃ القادریہ دن بدن ترقی کے منازل طے کر رہا ہے  طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر موجودہ عمارت (جوتین کمرے اورایک مسجدپرمشتمل ہے)ناکافی ہے لہٰذا اراکینِ ادارہ و ٹرسٹیان نے چنداقامتی  کمرے،لائبریری ،درس گاہ،ڈائنگ ہال،کمپیوٹر لیب ،مہمان خانہ ،کانفرس روم  اوراسٹاف روم پر مشتمل تین منزلہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ درس و تدریس اور رہائش  کے لیے سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

مدرسۃ البنات کاقیام

مستقبل قریب میں مدرسۃ البنات (لڑکیوں کا تعلیمی ادارہ) قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے تاکہ دینی تعلیم کا نور گھر گھر پھیل سکے اور اسلامی بچیاں بھی دینی و اخلاقی تربیت سے آراستہ ہوکردین اسلام کی خدمت کرسکیں ۔

مسجدقادری

مدرسہ الجامعۃ القادریہ کے احاطہ میں  نمازِ پنج گانہ اور نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مقیم طلبہ اور علاقائی نمازیوں کی سہولت کے پیشِ نظر مسجدِ قادری کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھا۔ الحمدللہ  تعمیر مکمل ہو چکی ہے تاہم مسجد میں ٹائلس، ماربلس، کلر اور وائرنگ کا کام ابھی  تک باقی ہے ۔ اسی طرح طلبہ کے لیے موجودہ ۳/کمروں میں بھی وائرنگ اور ٹائلس  وغیرہ کی ضرورت ہے۔

اسکول

ان امورسے فارغ ہونے کے بعد ادارہ بچوں کے لیے ایک منظم اسکول(انگلش میڈیم) قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں  دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج پیش کیا جائے گا تاکہ طلبہ عقائد اہلسنت والجماعت سے واقف ہوں اورنماز کے پابند ،بااخلاق باعمل اور اپنے علما اور دین سے محبت رکھنے والے بنیں۔

ہدیہءتشکر

ان تمام منصوبوں کو اللہ کی مدد اور اہلِ خیر حضرات کے تعاون سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا ہم پختہ عزم رکھتے ہیں۔

اہلِ خیر  حضرات سے گزارش ہے کہ ان میں سے کسی بھی کام کی ذمہ داری   لے کر ادارہ کی اعانت فرمائیں اور صدقۂ جاریہ کرکے ثواب دارین حاصل کریں ۔

VISION

To nurture a generation grounded in the teachings of the Qur’an and Sunnah, enriched with strong character, discipline, and compassion. Our vision is to become a leading Islamic educational institute that shapes students into knowledgeable, responsible, and spiritually enlightened individuals who serve humanity with sincerity and excellence.

COTACT US

ADRESS

Dilshadpur, Post-Bhelaganj, Dist. Katihar, Bihar – 854317