News & Blog

الجامعۃ القادریہ دلشادپور ماضی وحال کے آئینے میں

نحمدُہٗ ونُصلّی ونُسلّم علیٰ حبیبِہِ الکریم، وعلیٰ آلہٖ وصحبِہٖ أجمعین۔
الحمدللہ
مدرسہ الجامعۃُ القادریہ کی بنیاد سنہ 2001ء میں ڈالی گئی۔ بعد ازاں خلیفۂ تاجُ السُّنّہ حضرت مولانا مختار احمد رضوی سوز مرحوم کی نظامت میں ادارے کا ضرورت کے مطابق تعمیری کام ہوا،
اور 2001ء ہی سے درسِ نظامی، حفظ، قرأت اور ناظرہ کی تعلیم کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ طلبہ کے لیے بہترین نظم و نسق کا انتظام کیا گیا،ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کے لیے خورد و نوش، تعلیم و تعلّم کا معقول انتظام کیا گیا۔
آپ کی سعیِ بلیغ کے سبب قرب و جوار، دور و دراز کے درجنوں طلبہ ادارۂ ہذا سے فارغ ہوئے۔
بہرحال نظامت کے فرائض کو حتی المقدور انجام دیئے۔
جب آپ کی طبیعت علیل ہوئی تو نظامت کی ذمہ داری سے دستبردار ہو گئے اور استعفی دے دیئے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا کرے۔
پھر ان کی جگہ کو پُر کرنے کے لیے ایک ایسے فردِ فرید کی ضرورت درپیش ہوئی جو ہر زاویے سے اطمینان بخش ہو، نظامِ تعلیم و تعلّم پر کامل دسترس رکھتا ہو، غرض کہ مدرسہ الجامعۃُ القادریہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے۔ تواس کے لیے سب کی نظر جواں سال حضرت مولانا غلام یزدانی دام ظلُّہُ النورانی السعدی صاحب کی طرف مرکوز ہوئی، اور باتفاقِ رائے عزیز گرامی مولانا موصوف کو مدرسہ الجامعۃُ القادریہ کا ناظم منتخب کیے۔
بفضلہ تعالیٰ آپ ایک بہترین عالم، عمدہ ترین ادیب ہیں۔ تقریر و تدریس، تحریر و تالیف، ماحول شناسی اور کردار سازی میں آپ منفرد حیثیت کے حامل ہیں۔ نہ صرف امید بلکہ یقین ہے کہ نامساعد حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ادارے کو بامِ عروج تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔
مولی تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ چنندہ تمام اراکینِ ادارہ آپ کے کاندھے سے کاندھا ملا کر ایسے کارنامے انجام دیں جو قابلِ قدرو تعریف ہوں۔
آمین بجاہِ سیدِ الابرار والمرسلین ﷺ۔

محتاجِ دعا
مفتی محمد تفویض احمد رضوی
خادمُ الافتاء و التدریس
دارالعلوم فیضانِ مفتی اعظم ہند
بھنڈی بازار، پھول گلی، ممبئی
٣ رجب المرجب 1447ھ

aljamiatulqadriya.com

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

VISION

To nurture a generation grounded in the teachings of the Qur’an and Sunnah, enriched with strong character, discipline, and compassion. Our vision is to become a leading Islamic educational institute that shapes students into knowledgeable, responsible, and spiritually enlightened individuals who serve humanity with sincerity and excellence.

COTACT US

ADRESS

Dilshadpur, Post-Bhelaganj, Dist. Katihar, Bihar – 854317