News & Blog

الجامعۃ القادریۃ کی تعلیمی اور تعمیراتی سرگرمیاں

مذہب و مسلک کی حفاظت و صیانت اور اس کی نشر واشاعت کے لیے دلشاد پور کٹیہار بہار میں الجامعۃ القادریہ کی 2001 میں بنیاد رکھی گئی تھی۔
ادارہ میں فی الوقت درس نظامی اورناظرۂ قرآن، حفظ، قرأت و تجوید کی تعلیم ماہر و مخلص اساتذۂ کرام کی زیرِ نگرانی میں دی جارہی ہے اور درجنوں حفاظ کرام اس ادارہ کے فیض علم سے سرشار ہوکر دین و مسلک کی خدمات پر مامور ہیں۔
اللہ جل جلالہ کے فضل وکرم سے ادارہ اپنے بلند عزائم و مقاصد کی طرف بڑی تیزی کے ساتھ رواں ہے۔
بڑی قلیل مدت میں ادارہ اپنی اعلی اور معیاری تعلیم میں بڑی مقبولیت حاصل کی ہے۔
ادارہ کی تعلیمی اور تعمیری ذمہ داریاں٢٠٠١ء سے ٢٠٢٤ء تک حضرت مولانا مختار سوز رضوی مرحوم نے انجام دیں ۔
اور ابھی (٢٠٢٥ء) سے گاؤں کے ایک جواں سال عالم دین شیخ الادب حضرت مولانا غلام یزدانی رضوی سعدی کو ناظم اعلی کے منصب پر فائز کیا گیا ہے۔
مولانا موصوف ادارہ کی ہمہ جہت ترقیات کے لیے اراکین ادارہ کے شانہ بشانہ ہوکر بڑی کوششیں فرما رہے ہیں۔
ادارہ کے جملہ انتظام وانصرام کے اخراجات اراکین کمیٹی اپنی محدود ذرائع سے کرتے آرہے ہیں اور مستقبل میں ان حضرات سے مزید بہتر کرنے کی امید ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام ارکان و ممبران کو جزاے خیر عطا فرمائے۔
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہورہی ہیکہ
إن شاء الله العزيز آئندہ سال (یعنی ٢٠٢٦ء شوال المکرم) سے باقاعدہ درس نظامی میں رابعہ جماعت تک کے طلبہ کا داخلہ لیا جائے گا۔
مزید تمام شعبہ جات کے طلبہ کو عصری علوم کا خاص اہتمام کیا گیا ہے ۔
نیز ہر طلبہ کے لئے یونیفارم بھی لازم ہوگا ۔
لہذا:
اہل سنت وجماعت کے جملہ احباب گرامی سے گزارش ہے کہ بر وقت اپنے بچوں کا داخلہ کرا کر ان کی دنیا اور آخرت کو روشن اور تاب ناک بنائیں اور ثواب دارین کے حق دار ہوں.
خیر خواہ ۔
مفتی محمد محمود رضا قادری حنفی۔
صدر شعبہ افتا:عزیز المدارس وعزیزی دار الافتاء بھیونڈی مہاراشٹر

aljamiatulqadriya.com

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

VISION

To nurture a generation grounded in the teachings of the Qur’an and Sunnah, enriched with strong character, discipline, and compassion. Our vision is to become a leading Islamic educational institute that shapes students into knowledgeable, responsible, and spiritually enlightened individuals who serve humanity with sincerity and excellence.

COTACT US

ADRESS

Dilshadpur, Post-Bhelaganj, Dist. Katihar, Bihar – 854317